بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.1°C
Thursday, 27 August 2026 | پاکستان: 15 ر بیع الاول 1448

آئین ایڈ ہاک ججز کی تعیناتی کی اجازت دیتا ہے ، وفاقی وزیر قانون

Thursday, 18 July, 2024

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ میری رائے میں ایڈیاک ججز تعینات ہونے چاہئیں اور آئین بھی ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی اجازت دیتا ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر کا کہنا تھا کہ ایڈہاک ججز چیف جسٹس نے نہیں بلکہ جوڈیشل کمیشن نے مقرر کرنے ہیں، جوڈیشل سسٹم کی اصلاحات کیلئے آئینی ترمیم کے حق میں ہوں۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی مدت ملازمت میں توسیع کی خبریں درست نہیں، پنشن بل زیادہ ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی بحث نے جنم لیا۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد میں اضافہ ہوا ہے، پنشن کی مد میں حکومت کو بھاری رقم ادا کرنا پڑتی ہے، جوڈیشری سمیت تمام سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز زیر غور تھی، آئین میں ترمیم کا اختیار پارلیمان کے پاس ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے ایک جماعت کو مضبوط ہونے کا موقع دیا گیا، آٹھ ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس میں آئین کو ری رائٹ کیا، جن ایم پی ایز کو بغیر سنے گھر بھیجا گیا وہ بھی ریویو میں آ رہے ہیں۔وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماں پر آرٹیکل 6 لگانے کا معاملہ پارلیمنٹ میں لایا جا سکتا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *