بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 23.1°C
Tuesday, 22 September 2026 | پاکستان: 12 ر بیع الثانی 1448

حکومت نے جماعت اسلامی کے مطالبے پر گرفتار کارکن رہا کردیئے

Monday, 29 July, 2024

وفاقی حکومت نے جماعت اسلامی کے مطالبات منظور کرنا شروع کر دیئے، گرفتار کارکنوں کو رہا کر دیا گیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا، چوتھے روز حکومت نے بڑا مطالبہ مانتے ہوئے جماعت اسلامی کے گرفتار کارکنان کو رہا کر دیا گیا، جماعت اسلامی کی جانب سے کارکنوں کی رہائی کی تصدیق بھی کر دی گئی۔قبل ازیں حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے جماعت اسلامی کے رہنماں کیساتھ مذاکرات کیے تھے جس کے بعد تمام گرفتار کارکنوں کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں 35 کارکنوں کی رہائی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، مذاکرات بڑے اچھے ماحول میں ہوئے، ہمارا ویژن ہے کہ پاکستان کو چلنے دو، پہلے ہی 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو سبسڈی دی گئی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *