بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.6°C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

چیف جسٹس کو دھمکی ، ٹی ایل پی کے نائب امیر ظہیر الحسن شاہ اوکاڑہ سے گرفتار

Monday, 29 July, 2024

چیف جسٹس پاکستان کوقتل کی دھمکی دینے کے الزام میں ٹی ایل پی کے نائب امیر ظہیرالحسن شاہ کو اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا گیا۔ٹی ایل پی کے نائب امیر پیر ظہیرالحسن شاہ پر تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج ہوا ہے، ان پر بے بنیاد الزامات لگا کرچیف جسٹس پاکستان کوقتل کی دھمکی دینے کا الزام ہے۔مقدمے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ، مذہبی منافرت، فساد پھیلانے، عدلیہ پر دبا ڈالنے کی دفعات شامل ہیں۔مقدمے میں اعلی عدلیہ کودھمکی، کارِ سرکار میں مداخلت، قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات بھی شامل کی گئیں ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق پریس کلب کے باہر احتجاج سے پیر ظہیر الحسن نے اعلی عدلیہ کیخلاف نفرت پھیلائی، ٹی ایل پی کے نائب امیر سمیت 1500 کارکنوں پر مقدمہ درج کیا گیا.

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *