بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 6 محرم 1448

عالمی یوم نوجوانان اوروزیر اعظم کا مثبت اقدام!

Wednesday, 14 August, 2024

قارئین کرام!کسی بھی ترقی یافتہ قوم کی بنیاد وہاں کے نوجوان ہوتے ہیں ۔ خصوصاً نوجوان طلبہ وطالبات معاشرے کی معاشرتی ، علمی صلاحیتوں کی عکاسی کرتے ہیں۔وطن عزیز پاکستان کی بنیادوں میں بھی نوجوانوں کی طویل محنت اور لگن شامل ہے تحریک پاکستان میں کئی نامورنوجوان طلباءشامل رہے ۔حکیم الامت ، شاعر مشرق ،ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ نے بھی اپنی شاعری سے مسلمانان ہند میں ایک نئی روح پھونگی جس سے نہ صرف تحریک پاکستان کو دوام ملا بلکہ پاکستان بننے کے بعد بھی قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی تقریروں کامخاطب نوجوان ہی تھے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ آج وطن عزیز جن چند مسائل کا شکار ہے اِن میں بیروزگاری اور تعلیمی مسائل بھی شامل ہیں لیکن پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے جہاں دیگر مسائل پر بخوبی قابوپالیا ہے اور آہستہ آہستہ حالات معمول پر آرہے ہیں اِن میں نوجوانوں کیلئے بھی وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف کوشاں ہیں ”پرائم منسٹر یوتھ پروگرام“ان ہی انقلابی اقدامات میںسے ایک ہے ۔اس سے قبل وزارت اعلیٰ کے ادوار میں بھی لیپ ٹاپ سکیم وزیر اعظم کی کامیاب ترین سکیم تھی ۔اِسی طرح وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف صاحبہ بھی نوجوانوں کے مسائل حل کرنے اور انقلابی اقدامات کررہی ہیں۔گزشتہ روز نوجوانان کے عالمی دِن کے موقع پر ”پرائم منسٹر یوتھ پروگرام “کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف تھے ۔تقریب میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال،چیئرمین ”یوتھ پروگرام“رانا مشہود احمد خان ودیگر بھی شامل تھے ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے دولت مشترکہ ایشیاءیوتھ الائنس کے سیکرٹریٹ، ڈیجیٹل لرننگ پورٹل، گرین یوتھ موومنٹ، اے آئی فار یوتھ اور قومی رضاکار کور کے اجراءکا افتتاح کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آج ہم نوجوانوں کا عالمی دن منا رہے ہیں جبکہ یوم آزادی کی بھی آمد آمد ہے۔ اللہ تعالیٰ نے عوام کی خدمت کا موقع دیا، اپنے لیڈر نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کی، ماضی میں صوبہ پنجاب کے نوجوانوں کی خدمت کی، اب پورے پاکستان کے نوجوانوں کا خادم بن کر خدمت کروں گا۔ وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے بڑی خوبصورت بات کی کہ نوجوان ہی ملک کی قسمت بدل سکتے ہیں، ان نوجوانوں کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائےگا، مصنوعی ذہانت دنیا میں سب سے جدید تعلیم کا ہتھیار ہے، چین دنیا کا دوسرا بڑا ترقی یافتہ ملک ہے، انہوں نے جدید علوم کے ذریعے ملک میں انقلاب برپا کیا، اگر ہم اسی راستے پر نوجوان نسل کو وسائل فراہم کریں تو ملک میں نوجوان نسل خوشحالی کا ایسا انقلاب لائیگی جس سے یوم آزادی کے تقاضے پورے ہونگے، ہمارے اسلاف نے پاکستان کیلئے عظیم قربانیاں دیں، قائداعظم محمد علی جناح کی عظیم لیڈرشپ میں اس خواب کی تعبیر ملی اور اب ان نوجوانوں نے اس کی تکمیل کرنی ہے، نوجوانوں کو ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر محمد شہبازشریف نے کہا کہ دانش سکولوں میں پسماندہ علاقوں کے بچوں نے تعلیم حاصل کی، پاکستان کے پاس وسائل کی کوئی کمی نہیں، 77 سال میں قرضوں کے پہاڑ بن گئے، امیر اور غریب کی زندگیوں میں بڑا فرق ہے، ہمیں اپنے مصمم ارادے اور محنت سے آگے بڑھنا ہو گا، یہ نوجوان وسائل ملنے پر ملک کو عظیم بنا سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے 10 لاکھ طالب علموں کو میرٹ اور شفافیت پر مفت سمارٹ فون دیئے جائیں گے اور اس کے علاوہ لیپ ٹاپ بھی دیئے جائیں گے، صوبے بھی نوجوانوں کیلئے پروگرام چلا رہے ہیں، ایک ہزار زرعی گریجویٹس کو اعلیٰ تعلیم کیلئے چین بھیجا جائے گا، ان کا جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کرنا ملکی ترقی کیلئے مددگار ہو گا، ہواوے کے ساتھ مل کر 3 لاکھ بچوں کو آئی ٹی کی تربیت دی جائے گی، ایس ایم ایز کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے، آسان شرائط پر قرضے دیئے جائیں گے۔وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں نوید سنائی کہ پاکستان کی اقتصادی بحالی اور ترقی و خوشحالی کے منصوبے کا جلد اعلان کروں گا،ہمیں ماضی سے سبق حاصل کرکے آگے بڑھنا ہے اور ملک کی تقدید بدلنا ہے، ہماری محنت کبھی رائیگاں نہیں جائیگی۔ تقریب کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف آن لائن رجسٹریشن کرا کر قومی رضاکار کور کے رکن بھی بن گئے، وزیراعظم کو قومی رضاکار کور کا بیج بھی لگایا گیا۔ اس میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ مسائل ہیں لیکن لامحدود نہیں ،مشکلات ہیں لیکن ان کا حل بھی ہے اور ان مسائل کے تدارک کیلئے حکومت بھرپور اقدامات بھی کررہی ہے آج نوجوانوں کیلئے سب سے ضروری اور اہم چیز مثبت سوچ کا ہونا ہے مثبت سوچ ہوگی تووطن عزیز کی ترقی دِن دوگنی رات چوگنی ہوگی ۔گزشتہ چند سالوں میں ایک سیاسی جماعت جوخود کو نوجوانوں کا نام نہاد مسیحا سمجھتی ہے لیکن حقیقت میں وہ نوجوانوں کی مسیحا نہیں بلکہ نہ صرف ملک دُشمن بلکہ نئی نسل کے مستقبل کی بھی دُشمن ہے ۔ آج وقت کا تقاضا ہے کہ نوجوان نسل جھوٹی افواہوں اور جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈے کا شکار نہ ہو اور اِس وطن ،اِس ملک کی ترقی خوشحالی کیلئے اپنا کردار اداکریں اِس دھرتی کی بنیاد نوجوان ہیں اور انشااللہ وُہ وقت دور نہیں جب پاکستان کی حکومت ،پاک افواج ،عوام اور نوجوانوں کی کاوشوں سے پاکستان دُنیا میں معاشی ٹائیگر بن کر اُبھرے گا۔شاعرمشرق حکیم الاُمت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒنوجوانوں کیلئے کیاخوب کہتے ہیں کہ
نہیں تیرانشیمن قصرِسلطانی کے گنبدپر
توشاہیں ہے بسیراکرپہاڑوں کی چٹانوں میں

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *