بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.9°C
Sunday, 11 October 2026 | پاکستان: 1 جمادی الاول 1448

حرامانی کے گلابی ساڑھی میں پہاڑوں کے درمیان حسن کے جلوے

Wednesday, 21 August, 2024

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ حرا مانی نے پہاڑوں کیدرمیان گلابی ساڑھی میں حسن کے جلوے بکھیر دیئے۔حال ہی میں اداکارہ حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکانٹ سے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پہاڑوں کا سینہ چیرتی حسین شاہراہ پر موج مستی میں مصروف دکھائی دیں۔ویڈیو کے بیک گرانڈ میں انہوں نے بالی ووڈ فلم ” اینیمل” کا گیت لگایا اور ہوا میں ساڑھی کا پلو لہراتی رہیں، حسین موسم میں اپنے حسن کے جلوے بکھیر کر حرا مانی نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حرا مانی کی اس لک کو پسند کیا جارہا ہے جبکہ پوسٹ کیکمنٹ سیکشن میں مداح انہیں بھارتی اداکاراں سے بھی تشبیہ دے رہے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *