بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 11 July 2026 | پاکستان: 27 محرم 1448

ملک میں حالیہ دہشتگردی کی لہر، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

Tuesday, 27 August, 2024

ملک میں حالیہ دہشتگردی کی لہر کے پیش نظر وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح 11 بجے ہو گا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا، امن و امان کی صورتحال بھی کا جائزہ لیا جائے گا، ملکی اقتصادی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم کو ملکی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ جلاس میں اہم ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی جائے گی، پی ڈبلیو ڈی کے سٹاف اور پی ایس ڈی پی منصوبوں کی منتقلی کی منظوری بھی شامل ہے۔ دوسری جانب ایوان بالا سینیٹ کا اجلاس بھی آج شام 5 بجے طلب کیا گیا جس کا 22 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *