بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 35°C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کا آج عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ

Thursday, 5 September, 2024

اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور طبیعت ناسازی کے باعث آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے، وزیراعلی نے ضمانت کے لئے اسلام آباد کی مقامی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلی کی جانب سے ان کے وکلا آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوں گے، وزیراعلی کے وکلا اسلام آباد کی عدالت میں وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست دائر کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت سے ضمانت مسترد ہونے پر پشاور ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت کی جائے گی۔واضح رہے کہ اسلحہ شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں، اسلام آباد کی عدالت نے علی امین کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *