بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 22.8°C
Monday, 09 November 2026 | پاکستان: 30 جمادی الاول 1448

اداکارہ سنبل اقبال کا خواب پورا ، عمرے کی سعات حاصل

Thursday, 19 September, 2024

اداکارہ سنبل اقبال نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔سمبل اقبال نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مسجد الحرام میں لی گئی کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ اللہ نے خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔اداکارہ نے لکھا کہ میں نے اپنا پہلا عمرہ ادا کیا ہے، میں اس پر اللہ کی شکر گزار ہوں، اللہ ہم سب کو بار بار اپنے گھر آنے کا موقع دے۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ میں کافی عرصے سے عمرہ کی تیاری کر رہی تھی اور اب بالآخر اللہ نے میری تمام دعائیں قبول کر لی ہیں۔اس پوسٹ پر سنبل اقبال کو عمرہ کی سعادت نصیب ہونے پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *