بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.4°C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 27 ذوالحجۃ 1447

میرے استعفیٰ سے دہشتگردی کم ہوتی ہے تو تیار ہوں ، وزیراعلیٰ بلوچستان

Sunday, 13 October, 2024

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ میرے استعفے سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی تو ضرور مستعفی ہو جاں گا۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات تشویش ناک ہیں۔ کوئلے کی کانوں میں کام کرنا۔انہوں نے کہا کہ اگر میرے استعفے سے دہشت گردی کے واقعات کم ہوئے تو میں ضرور استعفیٰ دوں گا۔ اسمبلی نے مجھے وزیر اعلی بنایا ہے۔وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کا پوری عزم سے مقابلہ کر رہی ہیں، ریاست کے لیے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنا مشکل نہیں۔اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جہاں دہشت گردی کے واقعات پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں سکیورٹی پلان کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے، محکمہ صحت کی بہتری کے لیے قابل افسران تعینات کیے گئے ہیں۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں