بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.2°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

شمالی کوریا کیساتھ اسٹریٹجک معاہدہ ،پیوٹن نے بل ایوان کو بھجوادیا

Tuesday, 15 October, 2024

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے شمالی کوریا کے ساتھ اسٹریٹجک معاہدے کی توثیق کرنے والا بل ڈوما (ایوان زیریں)کو بھیجا ہے۔نئے معاہدے کے تحت، اگر فریقین میں سے کسی ایک پر کسی ملک یا ریاستوں کی طرف سے حملہ ہوتا ہے اور وہ خود کو حالت جنگ میں پاتا ہے، تو دوسرا فریق فوری طور پر تمام دستیاب ذرائع سے فوجی اور دیگر مدد فراہم کرے گا۔اس معاہدے پر 19 جون 2024 کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے شمالی کوریا کے دورے کے موقع پر پیانگ یانگ میں دستخط کیے گئے تھے۔نیا معاہدہ دوستی کے معاہدے کی جگہ لے گا جس پر 9 فروری 2020 کو دستخط ہوئے تھے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں