بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

لاہور میں فضائی آلودگی ، اسکول کھلنے کا وقت تبدیل

Wednesday, 23 October, 2024

لاہور میں فضائی آلودگی کے باعث سکول کھلنے کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول صبح 8 بجکر 45 منٹ پر بچوں کے لیے کھلیں گے، اسکول کھلنے کا نیا وقت 28 اکتوبر سے 31 جنوری 2025 تک ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بچوں کی اسمبلی کلاس روم میں ہوگی اور آٹ ڈور سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔لاہور میں 31 جنوری 2025 تک ہر قسم کی آتشبازی پر سخت پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوام اسموگ سے بچنے کے لیے ماسک اور دیگر حفاظتی تدابیر اختیار کریں، گھروں کی کھڑکیاں، دروازے بند رکھیں اور زیادہ دیر کھلی جگہوں پر نہ رہیں۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں