بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

سردار ایاز صادق کا بلاول بھٹو سے رابطہ ، آصف زرداری کی خیریت دریافت کی

Friday, 1 November, 2024

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ٹیلیفونک رابطے کے دوران سپیکر نے بلاول بھٹو سے آصف علی زرداری کی صحت بارے دریافت کیا، سردار ایاز صادق نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔بلاول بھٹو نے صدر مملکت اور اپنے والد کیلئے نیک خواہشات پر سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کا گزشتہ رات دبئی ایئر پورٹ پہنچنے پر جہاز سے اترتے ہوئے پاں فریکچر ہوگیا تھا جہاں انہیں فوری طور پرابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد صدر زرداری کے پاں پر پلاستر کر کے گھر منتقل کر دیا۔ترجمان ایوانِ صدر کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے صدر مملکت آصف زرداری کو مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں