بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

وی پی ین کے استعمال کا شریعت سے کوئی تعلق ہی نہیں ، رانا ثنا

Monday, 18 November, 2024

مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ وی پی این سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل نے غیر ضروری رائے دی، وی پی این کے استعمال کا شریعت سے کوئی تعلق ہی نہیں۔گفتگو کرتے ہوئے راناثنا اللہ نے کہا کہ وی پی این بلاک کرنے سے متعلق حکومتی رائے سے آگاہ نہیں، وی پی این سے متعلق معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل اور راغب نعیمی کا معاملہ نہیں، ایکس کے غلط استعمال کی وجہ سے حکومت نے پابندی لگائی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے ڈاکٹرراغب نعیمی نے حکومتی اقدامات کی حمایت میں یہ کام کیا ہوگا مگر یہ تو الٹا حکومت پر تنقید کی وجہ بن گیا ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج حکومت کیلئے چیلنج نہیں، پی ٹی آئی نے ہوم ورک کے بغیر احتجاج کی کال دی ہے، کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو سیاسی ڈائیلاگ کی پیشکش کی، ڈائیلاگ بانی پی ٹی آئی کی سیاست میں نہیں۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں