بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

24 نومبر کو ہم وہی کرینگے جو ہشتگردوں کیخلاف کرتے ہیں ، عظمی

Wednesday, 20 November, 2024

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے تحریکِ انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔عظمی بخاری نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر کو ہم وہی کریں گے جو دہشت گردوں کے خلاف کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے کیس سے متعلق بتایا کہ ملزم نے دورانِ تفتیش ویڈیو پوسٹ کرنے کا اعتراف کیا، 3 اکانٹس سے ویڈیو پوسٹ کی گئی، یہ پی ٹی آئی کے پروپیگنڈا سیل کے لوگ ہیں۔عظمی بخاری نے کہا کہ دعا ہے کہ اس کیس میں جلد سے جلد انصاف ہو، میرا مرکزی کیس آج فکس نہیں تھا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور جو ریلی اسلام آباد لائے اس پر 81 کروڑ روپے لگے، ایم پی ایز، ایم این ایز کو فساد برپا کرنے کے لیے 4، 4 لاکھ روپے دیے جا رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس پلان اے، بی، سی ہے تو ریاست کے پاس پوری اے بی سی ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں