بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.2°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

نئے سال کا آغاز، سٹاک مارکیٹ میں شدید تیزی، ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

Wednesday, 1 January, 2025

نئے سال کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 1600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 802 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 132 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 126 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں