بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

عالمی منڈی: خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ

Friday, 3 January, 2025

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔برینٹ خام تیل کئی ہفتوں بعد 76 ڈالرز فی بیرل کی سطح عبور کر گیا ہے۔دورانِ ٹریڈنگ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 73 ڈالرز 31 سینٹس میں فروخت ہوا۔یاد رہے کہ پاکستان میں نئے سال کی آمد پر حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 66 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں