بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31.5°C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

کرم میں حالات کشیدہ، متاثرہ علاقوں میں اشیائے خورونوش اور ادویات کی قلت

Tuesday, 7 January, 2025

ضلع کرم میں حالات بدستور کشیدہ رہنے سے متاثرہ علاقوں میں اشیائے خور و نوش اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق راستے نہ کھلنے کی وجہ سے ضلع کرم کے لیے تیسرے روز بھی امدادی سامان روانہ نہیں ہو سکا ہے۔ضلعی انتظامیہ کرم کے مطابق اپیکس کمیٹی اور صوبائی حکومت کے فیصلوں پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، پارہ چنار پریس کلب کے باہر دھرنا دے کر روڈ بند کرنے والوں پر بھی مقدمات درج کرلیے گئے۔کرم کے تمام راستے ہر صورت کھول کر آمدورفت یقینی بنائی جائے گی۔ ایف آئی آر میں نامزد پانچ دہشت گردوں میں اب تک تین پکڑے گئے ہیں، نامزد مزید دہشت گردوں اور دیگر نامعلوم حملہ آوروں کی گرفتاری اور تحقیقات کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں