بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 6 محرم 1448

صدر ٹرمپ سے ملکر کام کرنا چاہتا ہوں، میئر لندن صادق خان

Tuesday, 21 January, 2025

میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ امید ہے ڈونلڈ ٹرمپ اس مرتبہ پہلے سے مختلف صدر ہوں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے بعد اپنے بیان میں میئر لندن نے کہا کہ اس مرتبہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہوں۔صادق خان نے مزید کہا کہ جمہوریت اور ووٹ پر یقین رکھنے والوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کو منتخب صدر تسلیم کرنا ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے آج امریکا کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے اپنی دوسری مدت کے لیے حلف اٹھالیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ دور صدارت میں میئر لندن صادق خان کے ساتھ تعلقات کشیدہ رہے تھے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *