بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 19 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

حیدرآباد بورڈ، شعبہ امتحانات میں کنٹرول کا معاملہ شدت اختیار کرگیا

Wednesday, 29 January, 2025

حیدرآباد تعلیمی بورڈ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات چیئرمین علی احمد بروہی اور قائم مقام ناظم ڈاکٹر مسرور احمد زئی کے درمیان شعبہ امتحانات میں کنٹرول کا معاملہ شدت اختیار کرگیا ہے۔شعبہ امتحانات میں کنٹرول کا معاملہ وزیر اعلی سندھ تک پہنچ گیا ہے۔ اعلی انسپیکشن انکوائری ٹیم نے معاملے پر سہہ رکنی کمیٹی قائم کردی ہے، جو چیئرمین کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی انکوائری کرے گی۔ کمیٹی میٹرک اور انٹر کے گزشتہ 10 سال کے ریکارڈ کا جائزہ لے گی۔ واضح رہے کہ حیدرآباد بورڈ میں چیئرمین اور سیکریٹری دونوں سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں۔ چیئرمین علی احمد بروہی سندھ یونیورسٹی میں پروفیسر جبکہ سیکریٹری کا تعلق کالج ایجوکیشن سے ہے، جن کی تعیناتی کی مدت بھی مکمل ہوچکی ہے۔ حیدرآباد بورڈ میں شعبہ امتحانات میں کنٹرول کے سلسلے میں بورڈ حکام کے طویل عرصے سے اختلافات چل رہے تھے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *