بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.4°C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 27 ذوالحجۃ 1447

پیٹرول کی قیمتوں میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے

Sunday, 16 February, 2025

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے بھی پیکا ایکٹ میں ترمیم کر کے بڑی غلطی کردی۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا کہ پیکا ایکٹ پی ٹی آئی دور میں بھی غلط تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جماعت اسلامی پیکا ایکٹ کے خلاف صحافتی برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں