بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 6 محرم 1448

مخالفین پنجاب پر تنقید کر کے خبروں میں رہنے کی کوشش کرتے ہیں، عظمی

Monday, 24 February, 2025

صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بیرسٹر سیف ہمیشہ پنجاب پر تنقید کر کے خبروں میں زندہ رہنے کی بھونڈی کوشش کرتے ہیں۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ بائیکر لین کا رنگ لوکل کمپنی نے ایک سال کی گارنٹی پر ٹیسٹ کے طور پرلگایا، وہی کمپنی دوبارہ بائیکر لین کا رنگ کرے گی، اس میں پنجاب حکومت کا ایک دھیلے کا بھی نقصان نہیں ہوا،ناہی کوئی ادائیگی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پشاور کی بی آر ٹی پچھلے پانچ سال میں چلی کم اورجلی زیادہ ہے،، پشاور میٹرو کے آج بھی کے پی حکومت نے 60 ارب روپے ادا کرنے ہیں، پشاور بی آر ٹی کا کیس آج بھی عدالت میں چل رہا ہے۔عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف ہمیشہ پنجاب پر تنقید کر کے خبروں میں زندہ رہنے کی بھونڈی کوشش کرتیہیں، کے پی حکومت کے ترجمان نے آج تک قوم کو اپنے وزیراعلی کی کارکردگی نہیں بتائی، کے پی میں آج بھی لوگ ندی نالوں سے ڈولیوں میں اور بائیکس کو ندیوں سے عبور کرتے ہیں۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب میں میٹرو بس، اورنج ٹرین کے بعد ٹرام اور انڈر گرانڈ گرین لائن بننے جا رہی ہے، جن کی اپنی کارکردگی بتانے لائق نہ ہو وہ دوسروں کے اچھے کاموں میں کیڑے ہی نکالتے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *