بانی سردار خان نیازی

🌤 Columbus 21.6°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

پاک ایران سرحد سے غیر معمولی ہواں کا سلسلہ آج داخل ہو گا

Monday, 24 February, 2025

پاک ایران سرحدی علاقوں پر غیر معمولی مغربی موسمی سسٹم آج اثر انداز ہو گا جس کی وجہ سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مغربی موسمی سسٹم بلوچستان کے شمال کی جانب بڑھ رہا ہے، دوپہر کے بعد بلوچستان کے شمال بالائی علاقے اسی موسمی سسٹم کے زیرِ اثر آئیں گے جبکہ اسی سسٹم کے ملک کے بیشتر علاقوں تک پھیلنے کا بھی امکان ہے۔ذرائع پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ یہ غیر معمولی موسمی سسٹم 28 فروری تک بلوچستان میں موجود رہے گا، جس کی وجہ سے اگلے 72 گھنٹوں میں موسلا دھار بارش، ژالہ باری اور آندھی چلنے کا امکان ہے۔پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، زیارت، میں بارش کا امکان ہے، جبکہ ہرنائی، کوہلو، بارکھان میں آندھی چلنے کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کے لییالرٹ جاری کر دیا ہے، ساتھ ہی موسمی سسٹم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں