بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 35.4°C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

بولان میں دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کردی گئی، حنیف عباسی

Monday, 24 March, 2025

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بولان میں دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کردی گئی ہے، سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد کوئٹہ ٹرینوں کی آمد ورفت بحال ہوجائے گی۔
گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے پولیس کی اپ گریڈیشن کیلئے پلان تیار کرلیا ہے۔ وزیراعلی علی امین گنڈاپور ڈرے ہوئے ہیں، بانی پی ٹی آئی ہی 40 ہزار سے 45 ہزار دہشتگردوں کو لائے تھے۔
انھوں نے کہا کہ آج جو سیکیورٹی حالات ہیں اس کی وجہ ان دہشتگردوں کو واپس لانا بھی ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کر کے دہشتگردوں کے موقف کو تقویت دی گئی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *