بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 35°C
Saturday, 18 July 2026 | پاکستان: 4 صفر 1448

اصلاحات کا مقصد سائلین کو بروقت اور موثر انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے، چیف جسٹس

Tuesday, 25 March, 2025

چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے کہا ہے کہ اصلاحات کا مقصد سائلین کو بروقت اور مثر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔چیف جسٹس یحیی آفریدی کا مختلف شعبہ جات کے سربراہان کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار، ڈی جی فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی، سیکرٹری قانون و انصاف کمیشن نے شرکت کی۔اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں چیف جسٹس یحیی آفریدی نے جاری عدالتی اصلاحات کا جائزہ لیا، چیف جسٹس نے عدالتی طریقہ کار کی ڈیجیٹلائزیشن، احتساب، شفافیت کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔چیف جسٹس یحیی آفریدی نے کہا سائلین انصاف کے نظام کے بنیادی سٹیک ہولڈرز ہیں، سائلین کے ساتھ عزت و وقار کے ساتھ پیش آنا مثبت عوامی تاثر کو مزید مضبوط کرتا ہے۔اجلاس میں اب تک حاصل کیے گئے نمایاں اہداف پر روشنی ڈالی گئی، اجلاس میں ای فائلنگ نظام کے کامیاب عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے انضمام پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *