بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.8°C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

مستونگ: بی این پی کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکا، اختر مینگل و دیگر قیادت محفوظ

Saturday, 29 March, 2025

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں لک پاس کے مقام پر بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق تلاشی لینے کے دوران مشکوک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، دھماکے کی زوردار آواز دور دراز کے علاقوں میں بھی سنی گئی، خودکش دھماکے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کے حوالے سے کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت واقعے کی مکمل چھان بین کر رہی ہے، لک پاس خودکش دھماکے کے مقام سے قریب بلوچستان نیشنل پارٹی کا دھرنا جاری تھا، سردار اختر مینگل اور بی این پی کی تمام سیاسی قیادت اور شرکا محفوظ ہیں۔شاہد رند نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ڈائیلاگ کے لیے تیار ہے، سردار اختر مینگل اور ان کی جماعت سے اپیل ہے کہ حکومت سے تعاون کریں۔ترجمان نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان حکومت گزشتہ رات سے بی این پی کی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہے، بی این پی کے وفد کی گزشتہ رات انتظامیہ سے ملاقات ہوئی، آج حکومتی وفد نے سردار اختر مینگل سے ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *