بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 25 June 2026 | پاکستان: 10 محرم 1448

مہنگائی، شرحِ سود، توانائی کے نرخوں میں کمی خوش آئند ہے: جام کمال

Tuesday, 22 April, 2025

وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی، شرحِ سود اور توانائی کے نرخوں میں کمی خوش آئند ہے۔وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال سے کرغیزستان کے سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تجارت اور علاقائی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان اور کرغیزستان کے درمیان اقتصادی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
کرغیزستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت خطے میں تجارت کے لیے اہم ہے، کرغیزستان کا بڑا تجارتی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان نئے تجارتی راستوں پر بات چیت ہوئی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *