بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

نریندر مودی خود نہیں آ سکتے تو بھارتی سفیر آ کر دیکھ لیں: سینیٹر دھنیش کمار

Sunday, 4 May, 2025

پاکستانی سینیٹر دنیش کمار نے کہا ہے کہ اگر نریندر مودی خود نہیں آ سکتے تو بھارتی سفیر آ کر دیکھ لیں کہ اقلیتی برادری پاکستان میں کتنی آزاد ہے۔ گفتگو میں پاکستانی سینیٹر دنیش کمار نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری ہنگلاج ماتا کے مندر میں آزادانہ طور پر اپنا تہوار منا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتی برادری تکلیف میں ہے، پاکستان میں اقلیتیوں کو جتنی آزادی ہے اتنی بھارت میں بھی نہیں ہو گی۔
واضح رہے کہ لسبیلہ کے ہنگلاج ماتا مندر میں سالانہ میلے کے آخری روز بھی ہندو یاتری آج مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں۔میلے میں ملک بھر سے ہزاروں یاتری شرکت کے لیے آئے ہیں، اس موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *