بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31.9°C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

سندھ طاس معاہدے کے تحت دریاں کا بہا روکنے کو جنگی اقدام تصور کیا جائے گا: رضا ربانی

Monday, 26 May, 2025

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت دریاں کا بہا روکنے جیسے کسی بھی اقدام کو جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔
رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے یکطرفہ فیصلہ کیا کہ وہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کر رہا ہے، یہ بین الاقوامی قانون، انسانی حقوق، معاہداتی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارت کا آبی دہشتگردی کی پالیسی پر اصرار خطے میں مستقل دشمنی اور عدم استحکام کو جنم دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کو معطل کرنے کا غیر قانونی یکطرفہ اعلان قابل مذمت ہے۔
رضا ربانی کا کہنا ہے کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ اپنی قانونی ذمہ داریوں پر عمل کرے، بھارت دریاں کے بہا کو روکنے، موڑنے یا محدود کرنے سے گریز کرے۔
رضا ربانی نے یہ بھی کہا کہ بھارتی رہنماں کے بیانات کہ پاکستان کے لوگوں کو بھوکا مارا جائے گا، ان کی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں، یہ اسرائیل کی غزہ میں اپنائی گئی جبر و استبداد کی پالیسی سے گٹھ جوڑ کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
رضا ربانی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ کے بعد ایک نیا اسٹریٹجک توازن ابھر کر سامنے آیا ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں