بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.5°C
Tuesday, 10 November 2026 | پاکستان: 1 جمادی الثانی 1448

زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر عملی اقدامات کریں گے، صدر زرداری

Saturday, 31 May, 2025

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے عملی اقدامات کریں گے۔لاہور میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی نے صدر مملکت سے ملاقات کی۔دوران ملاقات بلدیاتی انتخابات، تنظیمی امور اور پارٹی کی پنجاب میں فعالیت بڑھانے سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔اس موقع پر صدر آصف زرداری نے پارٹی نمائندوں کو ہدایت کی کہ عوام سے قریبی رابطہ رکھیں، پارٹی قیادت عوامی خدمت کے مشن پر قائم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے عملی اقدامات کریں، انتظامیہ سے بھرپور تعاون حاصل کریں۔دوران ملاقات اراکین اسمبلی نے صدر مملکت سے صحت، تعلیم، انفرااسٹرکچر، روزگار سے متعلق عوامی شکایات کا ذکر کیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *