بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 38.1°C
Saturday, 18 July 2026 | پاکستان: 4 صفر 1448
سفیر معین الحق نے آئی ایس ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل کا چارج سنبھال لیا

سفیر معین الحق نے آئی ایس ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل کا چارج سنبھال لیا

Saturday, 18 July, 2026

اسلام آباد:سفیر معین الحق نے انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل کا چارج سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے اپنی مدت مکمل ہونے پر سفیر سہیل محمود سے یہ عہدہ سنبھالا۔سفیر معین الحق سفارتکاری اور اعلیٰ سطح کی فیصلہ سازی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی فارن سروس میں تقریباً 35 سال تک خدمات انجام دیں اور ہیڈکوارٹرز کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک مشنز میں بھی اہم ذمہ داریاں نبھائیں۔ ان کی آخری تعیناتی پاکستان کے چین میں سفیر (2020-2023) کے طور پر تھی۔ اس سے قبل وہ فرانس میں سفیر (2016-2020) اور وینکوور میں قونصل جنرل (2007-2010) بھی رہ چکے ہیں۔ وہ ایڈیشنل سیکرٹری (انتظامیہ)، چیف آف پروٹوکول، ڈائریکٹر جنرل (یورپ) اور ڈائریکٹر (سیکرٹری خارجہ کا دفتر) کے عہدوں پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اپنے سفارتی کیریئر کے اوائل میں انہوں نے برسلز، کولمبو، انقرہ میں پاکستان کے سفارتخانوں میں اور نیویارک میں اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن میں کونسلر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *