پاکستانی کپتان بابر اعظم تقریباً دو سال بعد آئی سی سی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ 10 میں واپس آگئے ہیں۔
بابر پانچ درجے چڑھ کر 10 ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ عبداللہ شفیق نے ایک اور بھی بڑا قدم اٹھایا، تازہ ترین ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں 25 درجے ترقی کر کے 32 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے نمبر پر برقرار ہیں، انگلینڈ کے ہیری بروک دوسرے اور جو روٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔
دیگر پاکستانی بلے بازوں میں سعود شکیل دو درجے تنزلی کے ساتھ 26 ویں جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 27 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
سابق ٹیسٹ کپتان شان مسعود تین درجے تنزلی کے ساتھ 39 ویں جبکہ سلمان علی آغا چھ درجے گر کر 38 ویں نمبر پر آگئے۔
ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ سرفہرست ہیں، نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری دوسرے اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک تیسرے نمبر پر ہیں۔
پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی 28ویں نمبر پر ہیں جبکہ ساجد خان پانچ درجے چڑھ کر 30ویں نمبر پر ہیں۔ خرم شہزاد بھی ایک درجہ ترقی کر کے 51 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جدیجا ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہیں۔
پاکستان کے بلے بازوں کا عروج ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں ان کی کارکردگی کے بعد سامنے آیا ہے۔






تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں