وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور طالبات کے تعلیمی اداروں میں غیراعلانیہ تعطیلات کردی گئی ہیں اور راولپنڈی میں 48 اسکول بیرون اضلاع سے آنے والی پولیس کے حوالے کردیے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر 20 سے زائد وفاقی تعلیمی ادارے ضلعی انتظامیہ اور وفاقی پولیس کے سپرد کر دیے گئے ہیں جہاں پنجاب سمیت دیگر صوبوں سے منگوائی گئی پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو ٹھہرایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ طالبات کے تعلیمی اداروں میں غیر اعلانیہ تعطیلات کر دی گئی ہیں اور آج رات پولیس پہنچے گی جبکہ مزید تعلیمی ادارے بھی ریزرو رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد کے ریڈ زون کے تعلیمی اداروں کی بسیں کیسے چلیں گی اس حوالے سے انتظامیہ پریشان ہے اور والدین بھی تذبذب کا شکار ہیں۔
ادھر راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج اور جماعت اسلامی کے دھرنے کے باعث شہر کے 48 اسکول بیرون اضلاع سے آنے والی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔





تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں