بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.7°C
Tuesday, 22 September 2026 | پاکستان: 11 ر بیع الثانی 1448
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں

گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں

Tuesday, 22 September, 2026

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گھی اور ککنگ آئل سیکٹر میں مبینہ ٹیکس چوری روکنے اور پوری صلاحیت کے مطابق ٹیسک وصولی یقینی بنانے کیلئے گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی ہیں آئندہ ککنگ آئل اور گھی مینوفیکچررز سے اس مقررہ قیمت پر ٹیکس وصولی ہوگی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے تحت مقامی طور پر تیار کردہ سبزیوں اور حیوانی چکنائی و تیل، گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم قیمت مقرر کی گئی ہے۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق کم از کم قیمت پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ہفتہ وار حساس قیمت اشاریے (ایس پی آئی) کے تحت گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے کی اوسط قومی ریٹیل قیمت میں سے 25 روپے فی کلو کم کرکے مقرر کی جائے گی تاہم 25 روپے فی کلو کی یہ رعایت صرف ان رجسٹرڈ افراد کو حاصل ہوگی جو ایف بی آر کے ڈیجیٹل انوائسنگ اور پروڈکشن مانیٹرنگ سسٹم کے ساتھ مطابقت رکھتے ہوں۔

تاریخیکتابیں دریافت کریں

 

نوٹیفکیشن کے تحت گھی اور کوکنگ آئل کے برانڈز کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کیٹیگری اے میں ڈالڈا، حبیب، صوفی، میزان، سویا سپریم اور ایوا شامل ہیں، جن کی کم از کم قیمت اوسط قومی ریٹیل قیمت کے 100 فیصد کے برابر ہوگی۔ کیٹیگری بی میں من پسند، حبیب ہانڈی، سیزنز، کشمیر، کوثر، شاہ تاج، کسان، شفق اور سلطان شامل ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *