بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.7°C
Tuesday, 22 September 2026 | پاکستان: 11 ر بیع الثانی 1448
بیرسٹر گوہر

ہم اسلام آباد ضرور آئیں گے مگر احتجاج پرامن ہوگا، بیرسٹر گوہر

Tuesday, 22 September, 2026

اسلام آباد:پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ انصاف نہ ملے، بات نہ سنی جائے اور اس پر احتجاج نہ کرنے کا مطالبہ کیسے کیا جاسکتا ہے؟ لانگ مارچ ضرور ہوگا ہم اسلام آباد آئیں گے مگر احتجاج پرامن ہوگا۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفت گو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت اور پارلیمانی پارٹی کی ملاقاتیں ہوئیں، بعد ازاں پریس کانفرنسز بھی کی گئیں، معاملات کو بہتری کی طرف لے جانے کے لیے ہمیشہ کوشش کی اور مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انصاف نہ ملے، بات نہ سنی جائے اور مطالبات کو ایڈریس نہ کیا جائے تو صرف احتجاج نہ کرنے کا مطالبہ کیسے کیا جا سکتا ہے؟ عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہو اور ملاقاتوں و علاج کے معاملات بھی حل نہ کیے جائیں تو حالات کیسے بہتر ہوں گے؟ جمہوری معاشروں میں بہتری زبانی دعووں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے آتی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ریاست سنجیدہ ہے تو عملی اقدامات کرے، ہمیں محسوس ہونا چاہیے کہ ہمارے مطالبات کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ان شاء اللہ ضرور ہوگا، مکمل طور پر پرامن ہوگا، ہم اسلام آباد کی طرف آئیں گے، اسلام آباد میں داخلے کے بعد بھی پرامن ماحول برقرار رکھا جائے گا، لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گا اسٹال لگے ہوں گے میلے کا سماں ہوگا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *