بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.7°C
Tuesday, 06 October 2026 | پاکستان: 25 ر بیع الثانی 1448
یامی گوتم نے اپنی تصاویر پر اے آئی کے استعمال پر اعتراض اٹھا دیا

یامی گوتم نے اپنی تصاویر پر اے آئی کے استعمال پر اعتراض اٹھا دیا

Tuesday, 6 October, 2026

بھارتی اداکارہ یامی گوتم نے اپنی تصاویر پر اے آئی کا استعمال نہ کرنے کی اپیل کردی۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق یامی گوتم نے حال ہی میں بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ جیتا ہے جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے مصنوعی ذہانت

(اے آئی) کے استعمال کے حوالے سے ایک اپیل کی ہے۔اداکارہ نے خاص طور پر اپنی رضامندی کے بغیر اپنی ظاہری شکل و صورت کو تبدیل یا بہتر بنانے کے لیے اے آئی ٹولز کے استعمال پر اعتراض کیا۔

 

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر میڈیا سے درخواست کی کہ وہ عوامی تقریبات کے دوران لی گئی ان کی تصاویر کو شائع

کرتے وقت مصنوعی ذہانت کے ذریعے تبدیل یا بہتر کرنے سے گریز کریں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے یہ درخواست انڈسٹری میں

مشہور شخصیات کی اے آئی سے تیار کردہ ڈیپ فیک ویڈیوز سامنے آنے کے بعد کی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *