بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر ممبئی میں فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے مشتبہ ملزمان کی تصاویر حاصل کر لیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے علاقے جوہو میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔
واقعے میں مبینہ طور پر تین افراد ملوث ہیں جنہوں نے فرار ہونے سے قبل اپنی موٹر سائیکلیں اندھیری ریلوے اسٹیشن کے قریب چھوڑ دی تھیں۔پولیس نے موٹر سائیکلیں تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو مشتبہ افراد کو اداکار کی رہائش گاہ کے قریب آتے دیکھا گیا۔دوسری جانب واقعے کے بعد مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے بھی ٹائیگر شروف سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔






تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں