بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 28 October 2026 | پاکستان: 18 جمادی الاول 1448

طالبان رجیم میں بیروزگاری، معاشی بدحالی

Wednesday, 28 October, 2026

افغانستان میں اگست 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ملک کا سماجی، معاشی اور تعلیمی نظام شدید بحران کا شکار ہے۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق معاشی بدحالی اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری نے عام شہریوں اور خاص طور پر تعلیم یافتہ طبقے کی زندگی انتہائی مشکل بنا دی ہے۔ طالبان کی سخت پالیسیوں، خواتین کی تعلیم اور ملازمتوں پر پابندیوں اور ناقص معاشی حکمتِ عملی کے باعث پڑھے لکھے اور پیشہ ور افراد کو شدید بے روزگاری کا سامنا ہے۔بین الاقوامی امداد میں کمی، منجمد اثاثوں اور ناکافی ترقیاتی پالیسیوں کے نتیجے میں افغانستان کی معیشت مسلسل زوال پذیر ہے۔ روزگار کے مواقع ختم ہونے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے عام افغان شہری خوراک اور بنیادی ضروریات کی کمی سے دوچار ہیں۔افغان تھنک ٹینک افغانستان اینالیٹس نیٹ ورک کے مطابق طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے افغان معیشت زوال کا شکار ہے اور ملک کی جی ڈی پی میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔ طالبان دور میں روزگار کا بحران سنگین ہوچکا ہے، جبکہ لیبر مارکیٹ عوام کو مناسب ذریعہ معاش دینے میں ناکام ہے۔معاشی بدحالی کے باعث افغان خواتین اور بچے معمولی اجرت پر گھروں میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔ افغان طالبان رجیم نے تعلیم اور روزگار پر شدید پابندیاں لگا کر خواتین کیلئے تمام مواقع ختم کر دیے ہیں۔ افغان خاندان اپنی بقا کے لیے بچوں کی تعلیم، اثاثے اور مستقبل قربان کرنے پر مجبور ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارے اوچا کی ترجمان اولگا چیرویکو بھی افغانستان میں عوام کی بدترین معاشی حالت کی نشاندہی کر چکی ہیں۔ عالمی اداروں کی رپورٹس طالبان رجیم کی نااہلی اور انتہاپسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے بدترین معاشی حالت کو ثابت کرتی ہیں۔افغانستان میں طالبان کے اقتدار کے بعد ملک کا سماجی اور معاشی نظام سنگین بحران کا شکار ہو چکا ہے جہاں بیروزگاری اور بدحالی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ طالبان کی بدترین اور ناجائز رجیم کے زیراثر افغانستان کا تمام تر معاشی اور سماجی ڈھانچہ مکمل تباہی کا شکار ہو چکا ہے جس کے نتیجے میں ملک کا تعلیم یافتہ طبقہ شدید بیروزگاری اور معاشی بدحالی کی لپیٹ میں آ کر سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہے۔ طالبان رجیم کی نااہلی اور معاشی بدحالی نے علم بانٹنے والے اساتذہ کو درس گاہوں سے نکال کر سڑکوں پر لا کھڑا کیا ہے جس کے باعث استاد قلم چھوڑ کر رکشہ چلانے پر مجبور ہو چکے ہیں اور تعلیم یافتہ افراد کو انتہائی غربت میں دھکیل دیا گیا ہے۔ معاشی اور تعلیمی ماہرین کے مطابق طالبان کی سخت گیر پالیسیوں اور سنگین معاشی بدحالی کی وجہ سے افغانستان میں باصلاحیت افراد کیلئے باعزت روزگار کے تمام مواقع روز بروز محدود ہوتے جا رہے ہیں جبکہ طالبان رجیم کے تحت تعلیم یافتہ افغان نوجوان شدید بے روزگاری کا شکار ہیں اور ان کا مستقبل بالکل تاریک ہو چکا ہے۔طالبان رجیم کی ناقص اقتصادی پالیسیوں کے باعث افغانستان معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا۔ قابض طالبان رجیم میں افغانستان میں غربت، بھوک اور افلاس نے سنگین صورتحال اختیار کرلی ہے، جبکہ مفلوج نظام حکومت اور معیشت کی تباہی سے افغانستان ایک ناکام ریاست کی تصویر پیش کررہا ہے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ طالبان رجیم میں افغانستان میں بھوک اور غذائی عدم تحفظ کی صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے، افغانستان میں ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں، جبکہ خواتین اور بچے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ طالبان رجیم کی نااہلی کے باعث افغانستان اس وقت معاشی تباہی اوربڑے پیمانے پر بیروزگاری جیسے کئی بحرانوں کی زد میں ہے۔ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نیخبردار کیا ہے کہ افغانستان میں غذائی قلت کا شکارخواتین اور بچوں کے علاج کیلئے ناگزیرمخصوص خوراک کی فراہمی بھی شدید متاثر ہے۔ ماہرین کیمطابق طالبان رجیم نے ملکی وسائل کو عوامی خوشحالی کے بجائے دہشتگردوں کی پشت پناہی کیلئے وقف کر رکھا ہے، جس کا خمیازہ افغان عوام بھگت رہے ہیں۔افغانستان میں طالبان رجیم کی جابرانہ پالیسیاں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی سطح پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ اکتوبر 2026ء میں اقوام متحدہ میں افغان نمائندہ نصیر احمد فائق اور مختلف انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹوں کے مطابق طالبان کی پالیسیوں نے افغان عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ طالبان کی جانب سے ثقافت، زبان اور تعلیم پر عائد کی جانیوالی پابندیوں کو افغانستان کی تاریخی و ثقافتی شناخت اور تنوع کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ ثقافتی روایات، فنون اور عوامی اجتماعات پر قدغنیں لگائی گئی ہیں۔ طالبان نے خواتین کیخلاف صنفی امتیاز کو باضابطہ ریاستی پالیسی بنا رکھا ہے۔ خواتین کو بنیادی انسانی حقوق، اعلیٰ اور درمیانی تعلیم اور روزگار کے مواقع سے محروم کیا گیا ہے۔ جہادی مدارس کے بے لگام پھیلاؤ سے جامع اور جدید تعلیم کی تباہی اور انتہا پسندی کے فروغ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ جینوسائیڈ واچ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق، شہری و سیاسی حقوق، آزادی اظہار اور پْرامن احتجاج کے حق کو کچلا جا رہا ہے، جس کی مثال ہرات میں پْرامن مظاہرین کیخلاف ہونیوالی کارروائیاں ہیں۔طالبان کی ناقص اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملک میں بیروزگاری اور شدید ترین غربت عروج پر پہنچ چکی ہے۔طالبان رجیم کی پالیسیوں کے خلاف دنیا بھر میں افغان مہاجرین اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ برلن، سویڈن اور برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو سمیت مختلف یورپی و لاطینی امریکی ممالک میں ہونیوالے مظاہروں میں طالبان کو تسلیم نہ کرنے اور افغان خواتین و عوام کے بنیادی حقوق کی بحالی کا پْرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ طالبان رجیم کی جابرانہ پالیسیاں افغانستان کی تاریخی و ثقافتی شناخت کیلیے بھی خطرہ بن گئیں۔ثقافتی حقوق انسانی حقوق کابنیادی حصہ ہیں، طالبان رجیم کوافغان معاشرے پراپنامخصوص نظریہ مسلط کرنیکاحق نہیں ۔طالبان رجیم نے ثقافتی روایات، فنون اورعوامی اجتماعات پر پابندیاں عائد کی ہیں ۔ طالبان رجیم میں جہادی مدارس کے پھیلاؤسیانتہا پسندی کے فروغ اورجامع تعلیم کی تباہی کاخدشہ ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *