بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 28 October 2026 | پاکستان: 18 جمادی الاول 1448
ہانیہ عامر

ہانیہ عامر نے یشما گل کو سالگرہ پر سرپرائز دے دیا، تصاویر دیکھیں

Wednesday, 28 October, 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی قریبی دوست یشما گل کی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے انہیں خوبصورت سرپرائز دے دیا۔ہانیہ عامر اس خاص موقع پر چیز کیک اور غبارے لے کر یشما گل کے اپارٹمنٹ پہنچیں جہاں دوست کی محبت بھری اس کوشش نے یشما کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔


سالگرہ کی تقریب میں دونوں اداکاراؤں کے قریبی دوست بھی شریک ہوئے جبکہ جشن کے بعد سب نے مل کر آرٹ سے متعلق دلچسپ اور ذہنی سکون فراہم کرنے والی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔

 

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور یشما گل کی گہری دوستی شوبز انڈسٹری میں خاصی مشہور ہے اور دونوں اکثر ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتی نظر آتی رہتی ہیں۔


مداحوں نے یشما گل کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور دونوں کی دوستی کو سراہا۔ ساتھ ہی بعض صارفین نے اداکاراؤں کے لباس پر تنقید بھی کی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *