قطری پاکستانی تجویز پر امریکا اور ایران کے درمیان سنجیدہ مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔العربیہ نےدعویٰ کیا ہےکہ دونوں ممالک کے درمیان جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز سے متعلق اہم معاملات پر بات چیت جاری ہے،واشنگٹن نے ایران کو 3 اعشاریہ چھ سات فیصد تک یورینیم افزودگی کی اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے، ایران میں ایٹمی معائنہ کاروں کی واپسی کے انتظامات پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
امریکا نے ایران کے 60 فیصد افزودہ یورینیم کی سطح کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جس کے لیے کسی تیسرےملک کی مدد لینےپربھی غورکیاجارہا ہے،العربیہ کےمطابق یورینیم افزودگی میں کمی سے متعلق ابتدائی معاہدہ متوقع ہے۔مجوزہ معاہدے کے تحت امریکا ایران کے 6سے 9 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے بھی رہا کرے گا، جبکہ آبنائے ہرمز کھولنے اور بحری ناکہ بندی فوری ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔







تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں