ماسکو میں سفارت خانہ پاکستان اور یونیورسٹی کے مشترکہ اہتمام سے علامہ اقبال کے 149ویں یومِ پیدائش کی مناسبت سے بین الاقوامی مشاعرے کا انعقاد
بین الاقوامی مشاعرے میں سفارت کاروں، دانشوروں، شعرا، اقبال کے خاندان کے افراد اور روسی طلبہ کی بھرپور شرکت روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا تقریب سے خطاب، علامہ اقبال کو اپنے عہد سے آگے دیکھنے والا عظیم مفکر قرار دیا علامہ اقبال کا محبت، جرأت اور خودی کا پیغام آج بھی پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، سفیر پاکستان علامہ اقبال نے فارسی شاعری کے ذریعے اپنے افکار کو دنیا کے مختلف خطوں تک پہنچایا، سفیر فیصل نیاز ترمذی علامہ اقبال افغانستان کو ایشیا کا دل سمجھتے تھے، افغانستان کا امن پورے خطے کے استحکام کے لیے ضروری ہے، سفیر پاکستان سفیر فیصل نیاز ترمذی نے علامہ اقبال کی شہرۂ آفاق نظم مسجدِ قرطبہ کے اشعار بھی سنائے .

یونیورسٹی کی وائس ریکٹر پروفیسر ویرا زابوتکینا نے اقبال کے فلسفۂ حیات اور فکری و اخلاقی ترقی کے تصور کو خراجِ تحسین پیش کیا علامہ اقبال کے پوتے میاں اقبال صلاح الدین نے مسجدِ قرطبہ کے اشعار سنائے اور اقبال کے تصورِ انقلاب پر روشنی ڈالی اقبال کے نزدیک انقلاب محض سیاسی تبدیلی نہیں بلکہ فکری بیداری اور قوموں کی بقا کا ذریعہ ہے، میاں اقبال صلاح الدین ڈاکٹر خرم الٰہی نے جاوید نامہ میں علامہ اقبال کے تخیلاتی خلائی سفر اور سیارۂ مریخ کے تصور پر روشنی ڈالی اقبال کی شاعری انسانی فکر کو زمین اور زمانے کی حدود سے آگے لے جاتی ہے،

ڈاکٹر خرم الٰہی علامہ اقبال کے پوتے پروفیسر ولید اقبال نے اقبال کے تصورِ قومیت اور انسان دوستی پر اظہارِ خیال کیا علامہ اقبال نے زندگی کے آخری لمحات میں اپنی اولاد کے بجائے پوری انسانیت کی بھلائی کے لیے دعا کی، پروفیسر ولید اقبال روسی طلبہ نے اردو زبان میں علامہ اقبال کا کلام پیش کرکے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی روسی طلبہ کو اردو میں کلامِ اقبال پڑھتے دیکھ کر دلی خوشی ہوئی، سفیر فیصل نیاز ترمذی سفیر پاکستان نے اقبال کا کلام پیش کرنے والے روسی طلبہ کو محبت سے اقبال کے شاہین قرار دیا روس میں علامہ اقبال کے کلام اور فلسفے سے گہری وابستگی دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، سفیر پاکستان ماسکو میں بین الاقوامی مشاعرہ پاکستان اور روس کے درمیان ثقافتی اور ادبی روابط کے فروغ کا خوبصورت مظہر قرار علامہ اقبال کا آفاقی پیغام آج بھی مختلف قوموں، زبانوں اور تہذیبوں کو ایک دوسرے کے قریب لا رہا ہے








تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں