بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 20.8°C
Thursday, 12 November 2026 | پاکستان: 3 جمادی الثانی 1448
باقر قالیباف

امریکی حکام نے روسی صدر سے جنگ بندی مذاکرات میں ثالثی کی درخواست کی ہے، باقر قالیباف کا دعویٰ

Thursday, 12 November, 2026

تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد آبنائے ہرمز کی صورتحال پہلے جیسی نہیں رہے گی۔ ایران اور عمان اس اہم آبی گزرگاہ کی نگرانی کے حوالے سے ایک نئی مفاہمت پر پہنچ چکے ہیں۔قطری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے باقر قالیباف نے دعویٰ کیا کہ امریکی حکام نے ماسکو کے دورے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کی درخواست کی تھی۔

قالیباف کے مطابق ایران نے آٹھ ماہ سے جاری تنازع ختم کرنے کے لیے قطر کے ذریعے امریکا کو سات نکاتی امن منصوبہ پیش کیا ہے اور اب تہران واشنگٹن کے جواب کا منتظر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب فیصلہ امریکا کے ہاتھ میں ہے۔ایرانی اسپیکر نے بتایا کہ مجوزہ منصوبے میں امریکی بحری ناکا بندی اور اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ، ایران کے منجمد اثاثوں کی واپسی، تمام محاذوں پر جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان شامل ہے۔

ان کے مطابق اگر امریکا طے شدہ نکات کی پابندی کرے اور ایسے مطالبات سے گریز کرے جن سے بداعتمادی میں اضافہ ہو تو معاہدہ ممکن ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو اب بھی امریکی حکومت پر اعتماد نہیں ہے۔باقر قالیباف نے کہا کہ آبنائے ہرمز جنگ سے پہلے والی صورتحال میں واپس نہیں آئے گی۔ ان کے بقول ایران اور عمان اس اہم بحری راستے کی نگرانی کے حوالے سے نئی مفاہمت پر پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کی تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *