بانی سردار خان نیازی

🌤 Columbus 8.7°C
Thursday, 12 November 2026 | پاکستان: 3 جمادی الثانی 1448
سکولز بند

یورپی ممالک میں بم دھمکیوں سے خوف و ہراس، اسکولز بند

Thursday, 12 November, 2026

روم: اٹلی میں بم دھمکیوں کا دائرہ وسیع ہو گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی میں بم کی دھمکیوں پر 300 سے زائد اسکول خالی کرا لیےگئے اور اطلاع ملنے پر والدین کام چھوڑ کر بچوں کو لینے کیلئے اسکول پہنچ گئے۔پولیس نے تعلیمی اداروں کی تلاشی شروع کر دی ہے۔حکام کے مطابق ملک بھر کے اسکولوں کو ایک ہی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے جس کے بعد پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا۔

دھمکیوں کے بعد طلبہ اور عملے کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جب کہ وزیرتعلیم نے بم دھمکیوں کو جعلی قرار دیا ہے۔شمالی آئرلینڈ، جمہوریہ آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے اسکولوں کو بھی دھمکیاں ملی ہیں۔ بلغاریہ کے اسکولوں کو بھی ایسی ہی دھمکیاں موصول ہوئیں جب کہ مختلف ممالک میں موصول دھمکیوں کو بعد میں افوا قرار دیا گیا۔یورپ میں سائبر حملوں اور دھمکیوں کے بعد سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔ سپرمارکیٹس، بلڈبینکس، فضائی ٹریفک اور ٹی وی چینلز کو بھی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *