آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، مزید تین آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، 48 گھنٹوں کے دوران متاثرہ ٹینکرز کی تعداد آٹھ ہوگئی۔رپورٹس کےمطابق متاثرہ آئل ٹینکرز میں دو ملین بیرل سے زائد خام تیل لے جانے والا سپر ٹینکربھی شامل ہے،ایرانی بحریہ کاکہنا ہے کہ آئل ٹینکرز نے آبنائے ہرمز میں مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی کی۔
دوسری جانب ایرانی فوج نےاسرائیلی ڈرون مار گرانےکا دعویٰ بھی کیا ہے،ایرانی فوج کے ترجمان کے مطابق ڈرون کا ملبہ ملنے کے بعد تکنیکی جانچ کے لیے فوجی مرکز منتقل کردیا گیا،بیٹرفور نامی ڈرون جی پی ایس کے بغیر بھی کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔تاہم آئل ٹینکرز کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے اور ڈرون مار گرانے سے متعلق ایرانی حکام کے دعووں کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔







تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں