بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 21.3°C
Tuesday, 17 November 2026 | پاکستان: 8 جمادی الثانی 1448
یورپی یونین

یورپی یونین نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کردیا

Tuesday, 17 November, 2026

یورپی یونین نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔یورپی یونین نے ایک بیان میں کہا کہ 50 روسی بینک اور مالیاتی اداروں پرمزید پابندیاں عائد کردی گئیں، 113 روسی شہری بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں، یورپی یونین کے مطابق روسی تیل اور توانائی کے شعبے سے وابستہ اداروں پر بھی پابندیاں کی گئی ہے۔

یورپی یونین کے مطابق یہ پابندیاں ان معاشی شعبوں سے وابستہ افراد اور اداروں کے خلاف عائد کی گئی ہیں جو روس کی جنگی کارروائیوں کے لیے آمدنی کا اہم ذریعہ فراہم کرتے ہیں اور روس کے خفیہ تیل بردار بحری بیڑے کی معاونت کرتے ہیں۔

یورپی یونین نے کہا روس کے بینکاری شعبے پر پابندیوں کا دائرہ وسیع کرنےکا مقصد ان مالیاتی ذرائع کو محدود کرنا ہے جن کے ذریعے روسی حکومت کی آمدنی کی ترسیل اور جنگی اخراجات کی مالی معاونت کی جاتی ہے۔یورپی یونین نے مزید کہا کہ یوکرین کی خود مختاری اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *