بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 21.3°C
Tuesday, 17 November 2026 | پاکستان: 8 جمادی الثانی 1448
انتقال

ایران کے بزرگ مذہبی رہنما آیت اللہ وحید خراسانی 108 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

Tuesday, 17 November, 2026

ایران کے ممتاز مذہبی رہنما اور دینی عالم آیت اللہ وحید خراسانی 108 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ان کے دفتر سے جاری بیان میں وفات کی تصدیق کردی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ وحید خراسانی کی نمازِ جنازہ، تدفین اور تعزیتی اجتماعات سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ وحید خراسانی نے ابتدائی دینی تعلیم ایران کے شہر مشہد میں حاصل کی۔ وہ اپنی زندگی میں دینی علوم کی تعلیم، تحقیق اور تدریس سے وابستہ رہے اور طویل عرصے تک علمی و تدریسی خدمات انجام دیتے رہے۔رپورٹس کے مطابق ان کا تدریسی سلسلہ 2018ء تک جاری رہا، تاہم بیماری کے باعث اس کے بعد انہیں باقاعدہ تدریس ترک کرنا پڑی۔ان کی وفات پر نمازِ جنازہ اور تدفین کے انتظامات سمیت دیگر تفصیلات کا اعلان ان کے دفتر کی جانب سے متوقع ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *