پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے گھریلو تعلقات اور خاندانوں کے ٹوٹنے سے متعلق ایک اور متنازع بیان دے کر نئی بحث چھیڑ دی۔مقبول پاکستانی ڈراموں کے مصنف خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں ایک خاتون صحافی سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا کہ گھر ٹوٹنے کی بنیادی ذمہ داری عورت پر عائد ہوتی ہے۔
ْ
ان کا کہنا تھا کہ مرد چاہے کچھ بھی کر لے، وہ گھر نہیں توڑ سکتا، حتیٰ کہ وہ گھر کی بنیادیں کھوکھلی کرتا رہے تب بھی گھر قائم رہتا ہے۔ڈرامہ نگار کے مطابق گھر کو بنانے یا بگاڑنے کی اصل طاقت عورت کے پاس ہوتی ہے۔گفتگو کے دوران خاتون صحافی نے بھی خلیل الرحمان قمر کے مؤقف سے اتفاق کیا۔







تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں