بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 21.3°C
Tuesday, 17 November 2026 | پاکستان: 8 جمادی الثانی 1448
سلمان اکرم راجا

عمران خان صوبوں کو چھوٹے انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنےکے حامی ہیں: سلمان اکرم راجا

Tuesday, 17 November, 2026

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ صوبوں کو چھوٹا ہوناچاہیے اور انتظامی یونٹس ہونے چاہییں۔سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے براہ راست گفتگو کرنی چاہیے۔سلمان صفدر سے کہا کہ ہم سے اصول کی سطح پر بات کی جائے ، پھر ہم دیکھیں گے کہ ہمیں کہاں جانا ہے اور ہم کیا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی تک ہم سب کو رسائی دی جائے تو ہم بات کو لے کر آگے بڑھ سکتے ہیں، جس تیزی سے القادر کیس کی اپیلوں پر اصرار کیا جا رہا ہے اُس سے تشویش پیدا ہو رہی ہے۔صوبوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ صوبوں کو چھوٹا ہوناچاہیے اور انتظامی یونٹس ہونے چاہییں لیکن بات ہوگی تو صرف اس ایک چیز پر نہیں ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کو ریلیف ملنا چاہیے، ضروری ہے کہ وہ اپنی مرضی کے اسپتال منتقل ہوں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *