کراچی – پاکستان بھر میں سونے کی قیمتیں مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں مسلسل 6 روز تک گرنے کے بعد منگل کو مستحکم رہیں۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت 408,936 روپے فی تولہ پر برقرار ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 350,596 روپے پر مستحکم رہی۔ دریں اثناء چاندی کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جس کی ایک تولہ قیمت 5228 روپے ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 3864 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔







تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں