پشاور – پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تین سابق صوبائی وزراء تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) آرڈیننس کی دفعہ 3 کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تینوں رہنما پشاور ہائی کورٹ کے باہر پیش ہوئے اور رضاکارانہ طور پر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا، جس نے بعد میں انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔
ان کی گرفتاریوں سے قبل ہائی کورٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی، جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے عدالت کے احاطے کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
یہ گرفتاریاں پشاور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) کی جانب سے 9 مئی کے ریڈیو پاکستان پر حملہ کیس میں تینوں رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد ہونے کے بعد عمل میں آئیں۔
ان کی ضمانت کی درخواستیں خارج ہونے کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی۔ تاہم وکلاء کی مداخلت کے باعث ان کی گرفتاری بروقت عمل میں نہیں لائی جا سکی۔
تینوں سابق وزراء کو بعد میں ہائی کورٹ کے دروازے پر پیش ہونے کے بعد پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا۔







تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں