کہتے ہیں کہ طاقت جوانی تکبر طینت تربیت اور نیت کے نرالے خود ساختہ اصول ہوتے ہیں جو اپنے مقاصد کے حصول کے لیے کسی بھی حد تک کسی بھی قانون کو روایت کو پابندی کو ایک منہ زور درندے کی طرح بلٹوز کرتے ہوئے بڑھتے ہی چلے جاتے ہیں ان کی بہت بڑی مثال عصر حاضر میں دنیا کے بدلتے ہوئے سیاسی معاشی اور عسکری منظرنامے نے صفحہ قر طاس پر ہر حساس انکھ کو روز روشن کی طرح عیان کر کے دکھا دی ہیں اور تاریخ کے تمام پرانے اصولوں اور دہائیوں سے رائج عالمی نظام کی چولیں تک ہلا کر رکھ دی ہیں عالمی طاقت کا توازن جس پر طویل عرصے تک مغربی بلاک اور بالخصوص امریکہ کی اجارہ داری چال بازی دغا بازی دھونس دھاندلی اور بظاہر اپنے مفادات کی تکمیل کے لییہمدردی خیر خواہی مدد اور اسلامی ممالک سے بھرپور غاصبانہ غائبانہ اور ظاہرانہ طور پر منافقانہ محبت کے لبادے میں قائم کر رکھی تھی اب مکمل طور پر بکھر چکی ہے اقوام متحدہ شنگھائی تعاون تنظیم برکس اور اس نوعیت کے دیگر عالمی اور علاقائی اتحاد جو بظاہر امن کے قیام اور معاشی استحکام کے دعوے لے کر میدان میں اترے تھے آج دنیا کی معیشت کو ڈبونے اور عالمی امن کو تباہ کرنے والے خفیہ منصوبوں کو روکنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں یہ عالمی ادارے محض طاقتور ریاستوں کے ہاتھوں کا کھلونا بن کر رہ گئے ہیں اور عملی اقدامات اٹھانے کی سکت سے مکمل محروم ہو چکے ہیں دوسری طرف اسرائیل متحدہ عرب امارات امریکہ اور روس کے پس پردہ چلنے والے گہرے اسٹریٹجک منصوبوں نے عالمی معیشت کی جڑوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے جس کے نتیجے میں ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک یکساں طور پر شدید ترین مالیاتی بحران کی لپیٹ میں آ چکے ہیں تاہم ان تمام تر عالمی سازشوں اور رکاوٹوں کے باوجود امریکہ چین کے ایک عظیم سپر پاور بننے کے راستے میں دیوار کھڑی کرنے میں بدترین شکست سے دوچار ہوا ہے واشنگٹن نے تجارتی پابندیوں ٹیکنالوجی کی جنگ اور عسکری گھیرا کے ذریعے بیجنگ کا راستہ روکنے کی ہر ممکن کوشش کی مگر چین نے اپنی غیر معمولی صنعتی صلاحیت معاشی قوت اور جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجی کے بل بوتے پر مغربی بالادستی کے تمام طلسم پاش پاش کر دیے ہیں اس بدلتی ہوئی صورتحال میں ایشیائی خطے کی طاقت کا توازن بھی یکسر تبدیل ہو گیا ہے چین نے سرحدی محاذوں پر فیصلہ کن اقدام اٹھاتے ہوئے اور بھارتی علاقوں پر شدید دبا اور عسکری کارروائیوں کے ذریعے بھارت کے نام نہاد فوجی بھرم اور علاقائی تھانیداری کے غرور کا جنازہ نکال دیا ہے جس کے بعد خطے میں طاقت کی اصل حقیقت کھل کر دنیا کے سامنے آ چکی ہے اور بھارتی دفاعی برتری کے تمام دعوے محض کاغذی ثابت ہوئے ہیں اسی طرح افغانستان کے حساس جغرافیائی خطے میں بھی تاریخ کا ایک نیا باب رقم ہوا ہے ماضی میں افغانستان کی سرزمین کو وسطی ایشیائی ریاستوں تک چین اور پاکستان کی رسائی روکنے اور خطے میں عدم استحکام پھیلانے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا لیکن اب تزویراتی بساط مکمل طور پر الٹ چکی ہے وسطی ایشیائی ریاستوں تک جانے والے کلیدی راستوں اور تزویراتی مقامات پر چین اور پاکستان کی مضبوط گرفت اور اثرو رسوخ نے خطے کی سیاست کا رخ موڑ دیا ہے اقتصادی راہداری کی ناگزیریت اور علاقائی تجارت کی محتاجی نے افغانستان کی روایتی بلیک میلنگ اور دبا کی سیاست کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر دیا ہے اب خطے کی معاشی ترقی اور بقا کا دارومدار اسی عظیم راہداری سے جڑا ہوا ہے جسے روکنے کے لیے عالمی طاقتوں نے اربوں ڈالر جھونک دیے تھے ادھر مشرق وسطی کے میدانوں میں بھی طاقت کے پرانے مراکز زمین بوس ہو رہے ہیں ایران کی جانب سے دہائیوں کی محنت اور سرمایہ کاری سے دنیا بھر اور بالخصوص مشرق وسطی میں پھیلائی گئی پراکسیز اور مسلح نیٹ ورکس کا جس منظم اور تباہ کن انداز میں صفایا کیا گیا ہے اس نے تہران کی علاقائی اثر و رسوخ کی حکمت عملی کا جنازہ نکال دیا ہے اور مشرق وسطی میں طاقت کے نئے اتحادوں نے جنم لینا شروع کر دیا ہے دوسری جانب مشرقی یورپ کے محاذ پر روس کی یوکرین پر ظاہر ہوتی ہوئی فیصلہ کن عسکری برتری اور مغربی ہتھیاروں کی بے بسی نے عالمی عسکری ماہرین کو حیرت میں ڈال دیا ہے اس صورتحال نے پورے یورپ میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے یورپ اور یورپی یونین کے ممالک اب اس حقیقت کا ادراک کر چکے ہیں کہ واشنگٹن کی نام نہاد دفاعی چھتری اور نیٹو پر انحصار انہیں تباہی کے سوا کچھ نہیں دے رہا اس لیے یورپی دارالحکومتوں میں اس وقت سب سے بڑی بحث یہ چل رہی ہے کہ ہر صورت امریکہ کی دفاعی محتاجگی سے نجات حاصل کی جائے لیکن سب سے بڑا اور فیصلہ کن سوال یہ ہے کہ کیا یورپ اس امریکی شکنجے سے نکلنے میں کامیاب ہو سکے گا یا نہیں زمینی حقائق اور یورپ کی اندرونی کمزوریاں اس بات کی غمازی کرتی ہیں کہ اگر یورپی قیادت نے جرات مندانہ فیصلے نہ کیے اور وہ امریکی محتاجگی سے آزاد ہونے میں ناکام رہے تو یورپی یونین نامی یہ عظیم کنفیڈریشن بکھر کر محض ماضی کا ایک سہانا خواب بن کر رہ جائے گی اس وقت پورے یورپ میں شدید تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے کیونکہ امریکہ اسرائیل روس بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پنپنے والے گہرے خفیہ گٹھ جوڑ اور انٹیلیجنس سازشوں نے عالمی وسائل اور توانائی کے راستوں کو اس طرح یرغمال بنایا ہے کہ یورپی یونین کے خوشحال ترین ممالک بھی آج شدید معاشی ناکامی صنعتوں کی بندش اور تاریخ کی بدترین مہنگائی کے دہانے پر آ کھڑے ہوئے ہیں یورپی عوام اپنی حکومتوں کی خارجہ پالیسیوں اور واشنگٹن کی اندھی تقلید کے خلاف سراپا احتجاج ہیں کیونکہ انہیں صاف نظر آ رہا ہے کہ دوسروں کی جنگوں کا ایندھن بنتے بنتے ان کا اپنا معاشی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے عالمی میڈیا دفاعی تجزیہ نگاروں اور خفیہ اداروں کی رپورٹس کا نچوڑ یہی ہے کہ دنیا اب ایک پرانے نظام کے ملبے پر کھڑی ہے جہاں پرانے اتحاد ٹوٹ رہے ہیں اور حقیقت کے صفحات پر دنیا میں نئے معاشی و عسکری بلاک ابھر رہے ہیں اور مغربی بالادستی کا سورج ہمیشہ کے لیے غروب ہونے کے قریب ہے۔کیونکہ مقاصد کے حصول کے لیے طینت تربیت منافقت دھوکہ دہی دغا بازی چال بازی بظاہر ہمدردی اور ہوشیاری سے وقتی طور پر تو مقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں مگر ابدی اور کائناتی حقیقی محبتوں چاہتوں اصولوں کامیابیوں ترتیبوں ترکیبوں کا مقابلہ کرنا بشر کی استطاعت میں کبھی بھی نہیں ہو سکتا۔






تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں